آندھراپردیش

اے پی: دسویں جماعت کے امتحانات۔طلبہ کوبس میں مفت سفر کی اجازت

17 مارچ سے مارچ کے آخر تک تقریباً 6لاکھ 49ہزار طلبہ3450امتحانی مراکز میں امتحانات دیں گے۔

حیدرآباد: دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کے لئے آندھراپردیش حکومت نے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی اجازت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید
آئی ویژن یوتھ پارلیمنٹ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

اس سلسلہ میں اے پی ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے احکامات جاری کئے ہیں۔

17 مارچ سے مارچ کے آخر تک تقریباً 6لاکھ 49ہزار طلبہ3450امتحانی مراکز میں امتحانات دیں گے۔

طلبہ کو اپنے گھروں سے امتحانی مراکز تک اور وہاں سے واپس گھر پہنچنے کیلئے پلے ولیگو، الٹرا پلے ولیگو، اور سٹی آرڈینری بس سروسس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے طلبہ کو صرف اپنا ہال ٹکٹ دکھانا ہوگا۔ آر ٹی سی انتظامیہ نے تمام اضلاع کے پبلک ٹرانسپورٹ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلعی تعلیمی حکام سے بات چیت کر کے طلبہ کے ہجوم کے مطابق بسوں کا انتظام کریں، تاکہ امتحانی مراکز تک پہنچنے میں کسی کو دشواری نہ ہو