آندھراپردیش
اے پی: گروکل اسکول میں گرم برتن میں اتفاقی طورپرگرنے سے 16ماہ کی لڑکی کی موت
اس واقعہ میں وہ شدید طورپر جھلس گئی۔اس کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے کہاکہ لڑکی کی ماں اسکول میں سیکوریٹی گارڈ کے طورپر کام کرتی ہے۔
حیدرآباد: اے پی کے ضلع اننت پورکے ایک گروکل اسکول میں گرم دودھ کے برتن میں اتفاقی طورپر گرنے سے ایک 16ماہ کی لڑکی کی موت ہوگئی۔
پولیس نے یہ بات بتائی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلی کا تعاقب کرتے ہوئے یہ لڑکی اسکول کے باورچی خانہ میں برتن میں اتفاقی طورپرگرپڑی۔
اس واقعہ میں وہ شدید طورپر جھلس گئی۔اس کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے کہاکہ لڑکی کی ماں اسکول میں سیکوریٹی گارڈ کے طورپر کام کرتی ہے۔
وہ کافی بنانے کیلئے کچن میں گئی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔