آندھراپردیش

اے پی: ضلع گنٹور میں اسہال سے 180افرادمتاثر

اے پی کے ضلع گنٹور کی کلکٹر تمیم انصاری نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 180 افراد اسہال سے متاثر ہوئے ہیں جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع گنٹور کی کلکٹر تمیم انصاری نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 180 افراد اسہال سے متاثر ہوئے ہیں جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
گنٹور بھگدڑ کیلئے جگن کی حکومت ذمہ دار : ٹی ڈی پی قائد
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ جنرل اسپتال(جی جی ایچ) میں خصوصی وارڈ قائم کرکے متاثرین کو بہتر علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ اسہال کے کیس درج ہونے والے 9 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیتے ہوئے طبی کیمپس کے ساتھ کنٹرول اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔

کلکٹر نے کہا کہ عوام کو محفوظ پینے کا پانی اور غیر آلودہ غذافراہم کرنے کے لئے احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیضہ پھیلنے کے بارے میں افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔