امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ نے نیویارک کی اٹارنی جنرل کیخلاف مقدمہ درج کرایا

مقدمے میں جیمز پر ٹرمپ کی کاروباری سرگرمیوں کی جانچ کے دوران فلوریڈا اور نیویارک دونوں جگہوں کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جیمز کی جانچ سیاست سے متاثرتھی۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کی رات نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹٹیا جیمز کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان پر ’ڈرانے اور ہراساں کرنے کی جنگ‘ کا الزام لگایا۔

 مقدمے میں جیمز پر ٹرمپ کی کاروباری سرگرمیوں کی جانچ کے دوران فلوریڈا اور نیویارک دونوں جگہوں کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جیمز کی جانچ سیاست سے متاثرتھی۔

واضح رہے کہ جیمز نے ستمبر میں ٹرمپ اور ان کے خاندان کے کچھ افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ خاندان کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں دھوکہ دہی ہوئی ہے۔

جیمز نے ٹرمپ پر ٹیکس سے کچھ فوائد حاصل کرنے کے لیے سابق صدر کے گھروں اور گولف کورسز سمیت جائیداد کی قیمت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام لگایا۔