آندھراپردیش

اے پی: شراب کے نشہ میں نوجوان کی سڑک پر ہنگامہ آرائی، پولیس نے حراست میں لیا

اس دوران وہ راہگیروں کو روک کر انہیں پریشان کرتا رہا اور ٹریفک میں رکاوٹ بھی پیدا کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، نوجوان کو قابو میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے کڑپہ ضلع میں ایک نوجوان نے شراب کے نشہ میں سڑک پر ہنگامہ آرائی کی۔ اطلاعات کے مطابق اس نے کل شب سڑک کے بیچ میں گاڑی کھڑی کر دی اور اس کے اوپر چڑھ کر شور شرابہ کرنے لگا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


نوجوان چیختا چلاتا رہا کہ اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور وہ مر چکی ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اسے ڈر ہے کہیں ریاست کے نائب وزیراعلی پون کلیان کو قتل نہ کر دیا جائے، اسی خوف کی وجہ سے ریاست کی حکمران جماعت تلگودیشم کے پسند نہ ہونے کے باوجود ہم نے انہیں ووٹ دیا۔


اس دوران وہ راہگیروں کو روک کر انہیں پریشان کرتا رہا اور ٹریفک میں رکاوٹ بھی پیدا کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، نوجوان کو قابو میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔


اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ردعمل ظاہر کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔