جرائم و حادثات

تلگو پروڈیوسر سریش کی کار کے شیشے توڑ کر غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور نقدی رقم کی چوری۔

شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں بعض نامعلوم افراد تلگو فلم پروڈیوسربی سریش کے مکان کے سامنے کھڑی کار کے شیشے توڑ کر گاڑی سے مہنگی غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور نقدی لے کر فرارہوگئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں بعض نامعلوم افراد تلگو فلم پروڈیوسربی سریش کے مکان کے سامنے کھڑی کار کے شیشے توڑ کر گاڑی سے مہنگی غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور نقدی لے کر فرارہوگئے۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔جوبلی ہلز کی جرنلسٹ کالونی میں رہنے والے پروڈیوسر سریش کی مرسڈیز بینز کار گھر کے سامنے والی سڑک پر کھڑی تھی۔

پروڈیوسر کے ارکان خاندان نے پولیس کو بذریعہ فون اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔

ان افرادنے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ نامعلوم افراد 50 ہزارروپئے نقد رقم کے ساتھ ساتھ مہنگی شراب کی بوتلوں کی چوری کرلی۔

پولیس نے شواہد کو جمع کیا۔شراب کی بوتلوں کی مالیت تقریباً تین لاکھ روپے ہے۔

جوبلی ہلز پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کردی۔ اس سلسلے میں پولیس قریب میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیجس کی جانچ کر رہی ہے۔