حیدرآباد

ہم کانگریس حکومت پر عوامی اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچانے پُرعزم: ریونت ریڈی

 'رعیتو بھروسہ' اسکیم کے تحت فی ایکڑ 12,000 روپے دئے جا رہے ہیں، مزدوروں کے لئے روزگار گارنٹی کارڈ ہولڈرس کو بھی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت کے ساتھ 500 روپے اضافی بونس بھی دیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں منعقدہ بھارت سمٹ 2025 کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں بی آر ایس حکومت عوام کی توقعات پر پوری نہیں اتری، اسی لئے عوام نے کانگریس کو ووٹ دے کر اقتدار میں لایا۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز

 انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت پر عوام کو مکمل اعتماد ہے اور ہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ریونت ریڈی نے بتایا کہ اقتدار میں آنے کے مختصر عرصہ میں ہی ریاستی حکومت نے کسانوں کے 20 ہزار کروڑ روپے کے قرضہ جات معاف کئے ہیں، جو ملک میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔

 ‘رعیتو بھروسہ’ اسکیم کے تحت فی ایکڑ 12,000 روپے دئے جا رہے ہیں، مزدوروں کے لئے روزگار گارنٹی کارڈ ہولڈرس کو بھی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت کے ساتھ 500 روپے اضافی بونس بھی دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگرچہ کئی نوجوانوں کے پاس سرٹیفکیٹس ہیں، ہنر کی کمی کی وجہ سے انہیں ملازمتیں نہیں ملتیں، اسی لئے ریاست میں باوقار اسکل یونیورسٹی قائم کی گئی ہے۔ حکومت نے اب تک ڈیڑھ سال میں 56,000 ملازمتیں فراہم کر کے بیروزگار نوجوانوں کو سہارا دیا ہے۔

ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں اورداوس اجلاس سے 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ریاست میں لانے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت کا ایجنڈا خواتین کو کروڑ پتی بنانا ہے۔

 خواتین صنعت کاروں کو بڑے صنعتی کاروں میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی مفت بجلی بھی مہیا کی جا رہی ہے۔