جرائم و حادثات

اے پی:سڑک حادثہ کے بعد لاری، بائیک کو 20کلومیٹر گھسیٹ کر لے گئی

آندھراپردیش کے ضلع ایلورو میں پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد بائیک کولاری تقریبا 20کلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع ایلورو میں پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد بائیک کولاری تقریبا 20کلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئی۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

یہ حادثہ ضلع کے کویالاگوڈم علاقہ میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب ایک لاری نے بائیکس کو ٹکر دے دی۔حادثہ کے بعد بائیک کوتقریبا 20کلومیٹر تک گھسیٹ کر لے جانے کے نتیجہ میں اس بائیک کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق کل شب بعض افراد نے اپنی بائیکس کو کوئل گوڑم کی قومی شاہراہ کی ایک ہوٹل کی سڑک کے کنارے ٹہرایا۔

اسی وقت ایک تیزرفتار کے ساتھ پہنچی لاری ان بائیکس پر گھس پڑی۔اس حادثہ میں ایک بائیک سوارمعمولی زخمی ہوگیا۔تیز رفتارلاری وہاں رکھی بائیکس میں سے ایک بائیک کو گھسیٹ کر تقریبا 20کلومیٹر تک لے کر چلی گئی۔

کوئل گوڑم پولیس کی اطلاع پر مشرقی گوداوری ضلع کی دیورپلی پولیس نے چوکسی کامظاہرہ کیا اور کوئل گوڑہ سے تقریبا 20کلومیٹر کی دوری پر واقع دیورپلی ڈائمنڈ جنکشن کے قریب لاری کو روکنے میں کامیابی حاصل کرلی اور لاری کے ڈرائیو رکو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔