حیدرآباد

حیدرآباد: بازار گھاٹ آتشزدگی میں انسانی جانوں کے اتلاف پر گورنر تمیلی سائی اور وزیراعلی کے سی آر کا اظہار افسوس

انہوں نے چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کے بہتر سے بہتر علاج کو یقینی بنایا جائے۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے بازار گھاٹ آتشزدگی واقعہ میں انسانی جانوں کے اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار ارکان خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں
آئندہ ہفتہ500روپے میں گیس سلنڈر اور مفت برقی سربراہی اسکیمات متعارف کرانے پر غور
ریونت ریڈی کا دورہ امریکہ متوقع
سرکاری نظریات سے متاثر بی آر ایس ارکان مقننہ کانگریس میں شامل : ریونت ریڈی
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
جاریہ ماہ کی 27تاریخ سے مزید2ضمانتوں پر عمل آوری۔ ریونت ریڈی کا اعلان

راج بھون سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں گورنر نے کہا کہ اگرچہ نقصان بہت زیادہ ہے اور رنج و غم کی شدت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، اس کے باوجود میں مہلوکین کے لواحقین کے لئے دعاگو ہوں اور ان کے لئے ہر ممکنہ تعاون کا وعدہ کرتی ہوں۔

انہوں نے چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کے بہتر سے بہتر علاج کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واقعہ کی جامع تحقیقات کو بھی یقینی بنانے اور خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت دی۔

اسی دوران وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ نے بھی شہرحیدرآباد کے بازارگھاٹ علاقہ میں آگ لگنے کے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا۔ انہوں نے مہلوکین کے خاندانوں سے تعزیت کااظہار کیا۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس واقعہ میں جھلس جانے والوں کے بہتر علاج کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو صورتحال پر نظررکھنے اور جھلسنے ہوئے افراد کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت دی۔

a3w
a3w