آندھراپردیش

اے پی:آنگن واڑی ورکرس کی بھوک ہڑتال زبردستی طورپرختم کروادی گئی

اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی میں ناکامی کا آندھراپردیش حکومت پر الزام لگاتے ہوئے بھوک ہڑتال کرنے والے آنگن واڑی ورکرس کی بھوک ہڑتال کو پولیس نے زبردستی طورپر ختم کرواتے ہوئے ان کو حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی میں ناکامی کا آندھراپردیش حکومت پر الزام لگاتے ہوئے بھوک ہڑتال کرنے والے آنگن واڑی ورکرس کی بھوک ہڑتال کو پولیس نے زبردستی طورپر ختم کرواتے ہوئے ان کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

پولیس کی بھاری تعداد کل شب وجئے واڑہ کے دھرنا چوک پہنچ گئی جہاں پر پولیس نے ان کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو زبردستی طورپر ختم کروادیا اور بسوں کے ذریعہ ان احتجاجیوں کو وہاں سے مختلف مقامات منتقل کردیا۔

تقریبا 20بسوں کے ذریعہ مظاہرین کی منتقلی کو یقینی بنایاگیا۔آنگن واڑی ورکرس کی اس مرحلہ پرپولیس سے بحث وتکرارہوگئی اور انہوں نے مزاحمت کی۔

پولیس نے زبردستی طورپر ان کو وہاں سے منتقل کردیا۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ 41 دنوں سے سڑک پر احتجاج کرنے کے باوجود حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی، انہوں نے چلووجئے واڑہ کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ احتجاجی پروگرام کی اجازت نہیں حکومت کی جانب سے نہیں دی گئی۔ان آنگن واڑی ورکرس نے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی اور الزام لگایا کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی ا ن کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں۔