حیدرآباد

عام آدمی کے فضائی سفر کیلئے مرکز نئی پالیسیوں کو متعارف کرے گی:گورنر ہریانہ

ہریانہ کے گورنر بنڈارودتاتریہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نئی پالیسیوں کو متعارف کرے گی جس کے ذریعہ عام آدمی بھی فضائی سفر کرسکے گا۔

حیدرآباد: ہریانہ کے گورنر بنڈارودتاتریہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نئی پالیسیوں کو متعارف کرے گی جس کے ذریعہ عام آدمی بھی فضائی سفر کرسکے گا۔

متعلقہ خبریں
میگیلینک کلاوڈ کی نیشنل اسٹاک ایکسچینج پر فہرست، ایک اہم سنگ میل
ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفس، مولوگا
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : شعبان کی عظمت اور بزرگی دوسرے مہینوں پر اسی طرح ہے، جس طرح مجھے تمام انبیاء کے پر عظمت اور فضیلت حاصل ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
پرائمری ہیلتھ سینٹر میں بہتر طبی خدمات فراہم کریں:  ہنمکونڈا ڈسٹرکٹ کلکٹر
سنتوش نگر پارک کے مسائل حل کیے جائیں: آواز کمیٹی

انہوں نے کہاکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو بطورخاص تلنگانہ کے ورنگل، کوتہ گوڑم اور عادل آبادمیں ایرپورٹس کیلئے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔

دتاتریہ نے حیدرآباد شہر میں ونگس انڈیا شو کے اختتام کے موقع پر کہا کہ ایئر شو کا انعقاد عوام میں ہوا بازی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔