ایشیاء

پاکستان کے شہر پشاور میں دھماکے میں ایک شخص ہلاک، تین زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے پشاور میں ایک بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے پشاور میں ایک بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
امپھال کالج کے قریب بم دھماکہ، ایک ہلاک
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

پشاور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ہارون رشید نے جمعرات کی شام مقامی میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ پشاور کے رنگ روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل ورکشاپ میں ہوا۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں کم از کم 200 گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل میں نصب بم اس وقت پھٹا جب موٹر سائیکل کی مرمت کی جا رہی تھی۔