تلنگانہ
اے پی: ٹریپل آئی ٹی کے احاطہ میں بڑااژدھا
آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ کے ایڈوپُلاپایہ ٹریپل آئی ٹی کے احاطہ میں بڑااژدھا نظرآیا جس کودیکھ کر طلبا خوفزدہ ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ کے ایڈوپُلاپایہ ٹریپل آئی ٹی کے احاطہ میں بڑااژدھا نظرآیا جس کودیکھ کر طلبا خوفزدہ ہوگئے۔
بوائز ہاسٹل 2میں یہ اژدھانظرآیاجس کے بعد فکرمندطلبا نے اس بات کی اطلاع ادارہ کے ڈائرکٹر کو دی جنہوں نے فوری طورپر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیا۔
اس اطلاع کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی اژدھے پکڑنے میں ماہر ٹیم نے وہاں پہنچ کر اس اژدھا کو کامیابی کے ساتھ پکڑلیااوربعد ازاں اسے قریبی جنگلاتی علاقہ میں چھوڑدیاگیا۔
سمجھاجاتا ہے کہ قریبی جنگلات سے یہ اژدھا ہاسٹل پہنچا۔اس اژدھے کو وہاں سے ہٹانے کے بعد طلبا نے راحت کی سانس لی۔