جرائم و حادثات

اے پی: باپٹلہ میں کاراورلاری متصادم۔5سالہ لڑکا ہلاک، 4 افرادشدیدزخمی

آندھراپردیش کے باپٹلہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 5سالہ لڑکا ہلاک اوردیگر چارافرادشدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے باپٹلہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 5سالہ لڑکا ہلاک اوردیگر چارافرادشدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

یہ حادثہ اتوار کو ضلع کے گڈی پاڈوعلاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب کار اور لاری متصادم ہوگئے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ لڑکا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر چارافراد جو کار میں سوارتھے،شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔