جرائم و حادثات

تلنگانہ: گرینائیٹ کمپنی میں ہوئے پُراسرار دھماکہ میں ایک ورکر ہلاک

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں گرینائیٹ کمپنی میں ہوئے پُراسرار دھماکہ میں ایک ورکر ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں گرینائیٹ کمپنی میں ہوئے پُراسرار دھماکہ میں ایک ورکر ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
میت کی تجہیز و تکفین عظیم اجر کا باعث: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

ضلع کے اپن پلی کے حدود میں گرینائٹ کو توڑنے کے لئے کئے جانے والے دھماکہ میں اس ورکر کی موت ہوگئی جس کی شناخت امیر باشاہ کے طور پر کی گئی ہے۔

اس واقعہ میں مزید دو افرادزخمی ہوگئے۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ امیرباشاہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اس کے رشتہ داروں نے انصاف کامطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس دھماکہ سے مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے۔

مقامی افرادنے کہاکہ اس علاقہ میں بلاسٹنگ کے باوجود محکمہ کانکنی کے عہدیدار اس کی پرواہ نہیں کررہے ہیں۔