حیدرآباد

اکھلیش یادو کی وزیر اعلی تلنگانہ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اترپردیش کے سابق وزیراعلی و سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آج تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے حیدرآباد میں ان کے کیمپ آفس پرگتی بھون میں ملاقات کی۔

حیدرآباد : اترپردیش کے سابق وزیراعلی و سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آج تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے حیدرآباد میں ان کے کیمپ آفس پرگتی بھون میں ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
مرکزی حکومت چند دن کی مہمان، بہت جلد گرجائے گی: اکھلیش یادو
اکھلیش یادو کی کولکتہ میں کل ترنمول ریالی میں شرکت
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت

اس ملاقات کے دوران یکساں سیول کوڈ، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، عام انتخابات اوردیگراہم امور پرتبادلہ خیال کی اطلاع ہے۔

قبل ازیںبیگم پیٹ ایرپورٹ پر اپنی آمد کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی خواہش کی تاکہ مرکز میں بی جے پی کو اقتدارسے بے دخل کیاجائے۔

انہوں نے بی جے پی کو اقتدارسے برخواست کرنے اپوزیشن کے اتحاد پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے دورہ کا مقصد اس معاملہ پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے تبادلہ خیال کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا مشترکہ مقصدبی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔قبل ازیں ایرپورٹ پر وزیرافزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو، وزیرعمارات وشوارع ویمولاپرشانت ریڈی اور دوسروں نے ان کا استقبال کیا۔

a3w
a3w