جرائم و حادثات
اے پی:پولیس میں ملازمت کے نام پر دھوکہ۔ملزم گرفتار
محکمہ پولیس میں ملازمت کے بہانے بعض افراد کو دھوکہ دینے والے شخص کو وشاکھاپٹنم پولیس نے گرفتار کرلیا۔رمیش نامی ملزم بعض خواتین کے ساتھ مل کر یہ دھوکہ دے رہا تھا۔

حیدرآباد: محکمہ پولیس میں ملازمت کے بہانے بعض افراد کو دھوکہ دینے والے شخص کو وشاکھاپٹنم پولیس نے گرفتار کرلیا۔رمیش نامی ملزم بعض خواتین کے ساتھ مل کر یہ دھوکہ دے رہا تھا۔
متاثرین کی شکایت کی بنیاد پرپولیس نے اس کو تلنگانہ سے حراست میں لے لیا۔اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ ملزم نے تقریبا تین کروڑروپئے کا دھوکہ دیا۔
اس نے بعض خواتین کے ساتھ تصاویر بھی لی جس میں وہ پولیس کے یونیفارم میں نظرآرہا ہے۔