آندھراپردیش

جونیراین ٹی آراگلے وزیراعلی۔اونگول میں فلکسی بورڈس سے سنسنی

آندھراپردیش کے اونگول میں تلگو فلموں کے مشہوراداکار جونیر این ٹی آرکے فلکسی بورڈس سے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے اونگول میں تلگو فلموں کے مشہوراداکار جونیر این ٹی آرکے فلکسی بورڈس سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ

ان فلکسی بورڈس میں لکھاگیا ہے کہ آئندہ وزیراعلی جونیر این ٹی آرہوں گے۔

ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری و سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے فرزند لوکیش کی یاترا کے موقع پر یہ فلکسی بورڈس نظرآئے۔

پارٹی کومستحکم کرنے کی غرض سے لوکیش یہ یاترا کررہے ہیں۔جونیر این ٹی آر،متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو کے پوتے ہوتے ہیں۔

چندرابابونائیڈو ان کے پھوپھا ہیں۔ لوکیش کی یاترا کے دوران اہم مقامات پر نظرآئے یہ فلکسی بورڈس سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

اس معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد تلگودیشم پارٹی کے لیڈران یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ فلکسی بورڈس کس نے لگائے ہیں۔

تلگودیشم پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے ان فلکسی بورڈس کو نکال دیا۔

جونیر این ٹی آرسے متعلق تلگو عوام میں کافی جوش وخروش پایاجاتا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ اداکار کے نامعلوم مداحوں نے یہ فلکسی بورڈس لگائے ہیں۔