جرائم و حادثات

اے پی: لاری اور ٹریکٹر کاتصادم۔ 4 افرادہلاک

آندھراپردیش کے ضلع کوناسیما میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4افرادہلاک اوربیشتردیگر زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کوناسیما میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4افرادہلاک اوربیشتردیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

یہ حادثہ منگل کی شب ضلع کے اوڈی منڈی گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ بس ٹریکٹر سے ٹکراگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق آرٹی سی بس، ٹریکٹر سے ٹکراگئی جس میں مزدورسوارتھے۔

یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ تین افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوگئی۔

زخمیوں کو علاج کے لئے کوتہ پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔مہلوکین کی شناخت 35سالہ این سیوا،50سالہ سوریہ پرکاش،45سالہ وی کٹلیا اورسی پانڈا کے طورپر کی گئی ہے۔