آندھراپردیش

اے پی: شدیدبارش میں بہہ جانے والے چار افراد کے خاندانوں کو معاوضہ

آندھراپردیش کے انامیاضلع کے رائے چوٹی میں جمعہ کی شب شدید بارش ہوئی۔ شدید بارش کے دوران بہ جانے والے چار افرادہلاک ہوگئے۔وزیرٹرانسپورٹ پی رام پرساد نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہلوکین کے خاندانوں سے کہا کہ حکومت ہر ممکن طریقہ سے ان کی مدد کرے گی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے انامیاضلع کے رائے چوٹی میں جمعہ کی شب شدید بارش ہوئی۔ شدید بارش کے دوران بہ جانے والے چار افرادہلاک ہوگئے۔وزیرٹرانسپورٹ پی رام پرساد نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہلوکین کے خاندانوں سے کہا کہ حکومت ہر ممکن طریقہ سے ان کی مدد کرے گی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


وزیر نے ضلع کلکٹر نشانت کمار اور ایس پی دھیراج کے ہمراہ مہلوکین کے ارکان خاندان سے ملاقات کی۔ جمعہ کی رات پانی میں بہنے سے شیخ مونی، الیاس اور گنیش ہلاک ہو گئے تھے۔ گزشتہ شب لاپتہ ہونے والی بچی یامینی کا آج صبح لاش ملی۔ یہ لاش نالہ میں ملی۔

چاروں لاشوں کو سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر نے مہلوکین کے ارکان خاندان کو تسلی دی۔ حکومت کی جانب سے ہر خاندان کو پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیک وزیر نے فراہم کئے جبکہ ذاتی طور پر چار خاندانوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے حساب سے چار لاکھ روپے دیئے۔


وزیر نے کہا کہ رائے چوٹی میں غیر معمولی شدید بارش اور سیلاب کے باعث یہ حادثات پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران عوام کو محتاط رہنا چاہیے۔ گزشتہ 30 سالوں میں رائے چوٹی میں اتنی شدید بارش کبھی نہیں ہوئی۔