مشرق وسطیٰ

مسلم ممالک سے غزہ پٹی کو وفود بھیجنے کی اپیل

لبنان میں حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے عرب اور مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی سرزمین سے ناکہ بندی ہٹانے کے لیے سرکاری وفود غزہ بھیجیں۔

قاہرہ: لبنان میں حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے عرب اور مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی سرزمین سے ناکہ بندی ہٹانے کے لیے سرکاری وفود غزہ بھیجیں۔

متعلقہ خبریں
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
غزہ میں ‘گردن توڑ بخار’ اور’ہیپاٹائٹس سی’ پھیل رہا ہے
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق

یہ اطلاع اسپوتنک نیوز ایجنسی نے پیر کو دی۔ حمدان نے اتوار کو بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کے لیے سرکاری اور مقبول وفود بھیجیں تاکہ ناکہ بندی ختم کی جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو غزہ پٹی سے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر راکٹ حملہ اور سرحد کی خلاف ورزی کی تھی۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے، پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی بند کر دی۔

27 اکتوبر کو اسرائیل نے حماس کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لیے غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی شروع کی تھی۔گزشتہ ہفتے، قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی اور کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے لیے ایک معاہدے کی ثالثی کی تھی۔

اس جنگ بندی میں کئی بار توسیع کی گئی لیکن جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف دوبارہ لڑائی شروع کردی اورالزام لگایا کہ حماس نے اسرائیلی سرزمین پر فائرنگ کر کے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

اسامہ حمدان نے کہا ہے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ شروع کیا جانا لازمی طور پر جنگ بندی سے منسلک کیا جانا چاہئے۔ جنگ بندی کے بغیر صرف یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز کیا ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسامہ حمدان نے بیروت میں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہم اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلہ کے مسئلہ پر مذاکرات کی بحالی جنگ بندی اور جارحیت کے خاتمے کے ایجنڈے کے ساتھ ہی ہو سکتے ہیں۔

a3w
a3w