آندھراپردیش
اے پی: سائبر دھوکہ کی کوشش ناکام، باپ کی ہوشیاری سے بیٹی بچ گئی
سائبردھوکہ بازوں نے اس کے باپ کو فون کر کے کہا کہ بیٹی کو پولیس اسٹیشن میں گرفتار کر لیا ہے اور کیس ختم کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے آن لائن بھیجنے ہوں گے تاہم، بیٹی دیوالی کی تعطیلات کے دوران گھر پر موجود تھی جس سے سرینواس نے فوری طور پر یہ کال نقلی ہونے کا ندازہ لگا کر کاٹ دیا۔
حیدرآباد: اے پی کے باپٹلہ میں ایک شخص کی چوکسی کے نتیجہ میں سائبردھوکہ بازوں کی کوشش ناکام ہوگئی۔
دھوکہ بازوں نے چھوٹے کاروباری سرینواس راو کی بیٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ سرینواس کی بیٹی بنگلور میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
سائبردھوکہ بازوں نے اس کے باپ کو فون کر کے کہا کہ بیٹی کو پولیس اسٹیشن میں گرفتار کر لیا ہے اور کیس ختم کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے آن لائن بھیجنے ہوں گے تاہم، بیٹی دیوالی کی تعطیلات کے دوران گھر پر موجود تھی جس سے سرینواس نے فوری طور پر یہ کال نقلی ہونے کا ندازہ لگا کر کاٹ دیا۔
سرینواس کے بروقت چوکسی سے بیٹی محفوظ رہی اور خاندان نے راحت کی سانس لی۔پولیس نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ سائبر دھوکہ سے محتاط رہیں، نئے فون نمبرات سے آنے والی کالس کا جواب نہ دیں اور مشکوک صورت میں فوراً پولیس سے رابطہ کریں۔