مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج اسپتالوں میں زیرعلاج تڑپتے زخمیوں پر گولیاں چلانے لگی

اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال میں اسنائپر کے ذریعے مریضوں کو نشانہ شروع کردیا ، چار زخمیوں کوگولی ماری گئی ، جن کی حالت تشویشناک ہے۔

غزہ : اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال میں اسنائپر کے ذریعے مریضوں کو نشانہ شروع کردیا ، چار زخمیوں کوگولی ماری گئی ، جن کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق
غزہ کے الاقصیٰ ہاسپٹل سے فلسطینی جان بچاکر بھاگنے لگے

تفصیلات کے مطابق وحشی صہیونیوں کے مظلوم فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے، غزہ کوکھنڈر بنانے کے بعد اسرائیلی فوج اسپتالوں میں زیرعلاج تڑپتے زخمیوں پر گولیاں چلانے لگی۔

غزہ میں الشفا اورالقدس اسپتال کا محاصرہ برقرار ہے ، اسرائیلی فوجیوں نے مریضوں پربھی گولیاں برسانا شروع کردی ہیں، الشفا اسپتال کے سرجن ڈاکٹر عبید نے بھانڈا پھوڑ دیا اور بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال میں اسنائپر کے ذریعے مریضوں کو نشانہ بنایا، اسنائپر نے چار مریضوں کو گولیاں ماریں، جن کی حالت تشویشناک ہے۔

الشفا اسپتال کے سرجن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی زخمیوں کو اسپتال سے نکال کر گلیوں میں دھکیل رہے ہیں، ایک مفلوج مریض کی گردن، دوسرے کے پیٹ میں گولی لگی جبکہ اسپتال میں پناہ لینے والے نہتے شہریوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عبید نے بتایا کہ ایک مفلوج مریض کی گردن، دوسرے کے پیٹ میں گولی لگی جبکہ اسپتال میں پناہ لینے والے نہتے شہریوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امراض قلب کے وارڈ،میٹرنٹی ہوم، اورآئی سی یو کی تباہی کے بعد الشفا اسپتال میں ڈاکٹروں نے کام روک دیا ہے ، جس کے باعث تڑپتے،بلکتے مریض موت کےدہانے پر ہیں۔

انکیو بیٹرز میں موجود بچے بھی زندگی اورموت کی کشمکش میں ہیں اور تڑپتے انکیوبیٹرمیں موجود مزید تین بچے دم توڑ گئے جبکہ چھتیس بچوں سمیت ساڑھے چھ سو مریضوں کی جان کو خطرہ ہے۔

فلسطینی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اسپتالوں سےمریضوں کوگلیوں میں دھکیل کرموت کے منہ میں بھیج رہی ہے۔

دوسری اسرائیلی دعوی کے باوجود اسپتال سے نکلنے والوں کو محفوظ راستہ نہیں دیا جا رہا، اسرائیل نے پھرجبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملے تیز کردیے جبکہ خان یونس اورانروا کے اسکول پربھی بم برسائے،جس سے مزید انیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اڑتیس دن سے جاری صہیونی حملوں میں شہادتوں کی تعداد گیارہ ہزارسےتجاوز کرگئی ، جسمیں آٹھ ہزار سےزائد خواتین اوربچےشامل ہیں۔

a3w
a3w