آندھراپردیش

اے پی:منہ پر پلاسٹر،ناک پر کلپ لگاکرانوکھے انداز میں انجینئرنگ کی طالبہ کی خودکشی

تاخیر سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع کے سری رامورم گاؤں سے تعلق رکھنے والی انجینئرنگ کی طالبہ جس کی شناخت 20سالہ شراوئیا کے طورپر کی گئی ہے کے اس انتہائی اقدام سے ساتھی طالبات میں سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: منہ پر پلاسٹر،ناک پر کلپ لگاکرانوکھے انداز میں انجینئرنگ کی طالبہ کی خودکشی کی خودکشی کا واقعہ آندھراپردیش کے ضلع ایلورو میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
مانو میں بی ٹیک و ایم ٹیک و ایم سی اے میں داخلے
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


تاخیر سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع کے سری رامورم گاؤں سے تعلق رکھنے والی انجینئرنگ کی طالبہ جس کی شناخت 20سالہ شراوئیا کے طورپر کی گئی ہے کے اس انتہائی اقدام سے ساتھی طالبات میں سنسنی پھیل گئی۔

پولیس کے مطابق، شراوئیا، وی وی آئی ٹی انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک کے آخری سال کی طالبہ تھی اور گنٹور کے اشوک نگر میں لیڈیز ہاسٹل میں مقیم تھی۔ اتوار کی شام اس نے اپنی سہیلی جاگروتی کو فون پر بتایا کہ وہ زندہ نہیں رہنا چاہتی اور خودکشی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جاگروتی نے اسے حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ تم اچھی پڑھائی کر رہی ہو، اگر کوئی مسئلہ ہے تو بتاؤ، میں مدد کروں گی۔ اس بارے میں جاگروتی نے شراوئیا کے بھائی کے ذریعہ والدین کو اطلاع دی۔ والدین نے فون پر سمجھایا کہ ایسی سوچ نہ رکھے، ہم آ کر تمہیں لے جاتے ہیں تاہم شراوئیا نے کہا کہ آپ آنے کی ضرورت نہیں، اگر چھٹی ملے تو میں جمعرات کو آ جاتی ہوں۔ اس پر والدین نے ساتھی طالبہ ہیما سری سے کہا کہ اس کا خیال رکھے۔


اتوار کی رات سہیلیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد جب ہیماسری نے اسے سونے کو کہا تو شراوئیا نے کہا کہ وہ بعد میں سو جائے گی۔ سب کے سونے کے بعد رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے اس نے اپنے منہ پر پلاسٹر لگا کر اور ناک پر آہنی کلپ لگا کر خودکشی کرلی۔ پیر کی صبح ساتھی طالبات نے شراوئیا کو بے ہوش پایا اور وارڈن کو اطلاع دی جس نے پولیس کو چوکس کیا۔بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔


شراوئیا کی ماں اوما رادھیکا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تنہائی ہی اس کی خودکشی کی اصل وجہ بنی۔