تلنگانہ

گیس سلنڈر 500روپئے میں فراہم کرنے کی اسکیم،شہر میں ایل پی جی ایجنسیوں پر خواتین کا ہجوم

ان افواہوں کے درمیان کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت، مہالکشمی اسکیم کے استفادہ کنندگان کو 500 روپئے میں گھریلو گیس سلنڈر کی فراہمی کی فہرست میں شامل کررہی ہے، شہر میں ایل پی جی ڈسٹری بیوشن سنٹرس پر خواتین کا ہجوم دیکھا گیا۔

حیدرآباد: ان افواہوں کے درمیان کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت، مہالکشمی اسکیم کے استفادہ کنندگان کو 500 روپئے میں گھریلو گیس سلنڈر کی فراہمی کی فہرست میں شامل کررہی ہے، شہر میں ایل پی جی ڈسٹری بیوشن سنٹرس پر خواتین کا ہجوم دیکھا گیا۔

انتخابات سے قبل کانگریس نے وعدہ کیا تھا وہ خواتین کو 500 روپئے میں گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔ ریاست اور شہر کے کئی مقامات پر یہ افواہ پھیل گئی کہ حکومت، مہا لکشمی اسکیم کے تحت، استفادہ کنندگان کی شناخت کرنے کا عمل شروع کرچکی ہے۔

ایل پی جی آؤٹ لیٹس پر خواتین کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ کئی خواتین یہ کہہ کر گیس آؤٹ لیٹس پر پہونچ گئیں کہ وہ اپنا نام بھی مہا لکشمی اسکیم کے استفادہ کنندگان کی فہرست میں درج کرانا چاہتی ہیں۔ تاہم ایل پی جی آؤٹ لیٹس پر کیا جانے والا اصل عمل مختلف مقاصد کیلئے تھا۔

یہاں، صارفین کے ای۔ کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔ مرکزی وزارت تیل وقدرتی گیس نے تمام آئیل کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سبسیڈی پر گیس حاصل کرنے والے صارفین کے ای۔کے وائی سی کے عمل کو لازمی طورپر اپ ڈیٹ کریں اور یہ عمل 31 دسمبر تک پورا کیاجانا چاہئے۔

ان افواہوں کے دوران شہر کے کئی مقامات جن میں مشیر آباد، بھوانی نگر، سنتوش نگر، ملک پیٹ، ٹولی چوکی، الوال اور صنعت نگر شامل ہیں، ہفتہ کے روز ایل پی جی گیس ایجنسیوں پر خواتین کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔

a3w
a3w