تعلیم و روزگار

مانو میں بی ٹیک و ایم ٹیک و ایم سی اے میں داخلے

اسد نقوی کا تعلق راجستھان سے ہے۔ اپنی ریاست سے بارہویں کا امتحان کامیاب کرنے کے بعد انہوں نے شہر حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی میں داخلہ لیا اور بی ٹیک کی تعلیم حاصل کی۔

حیدرآباد: اسد نقوی کا تعلق راجستھان سے ہے۔ اپنی ریاست سے بارہویں کا امتحان کامیاب کرنے کے بعد انہوں نے شہر حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی میں داخلہ لیا اور بی ٹیک کی تعلیم حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
جامعۃ المؤمنات کے جدید داخلہ فام کی اجرائی
مانو فاصلاتی پروگرامس کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع
اقلیتی اسکالرشپس میں بے ضابطگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ۔ مانو کے طلبہ کا احتجاج
ایس ایس سی /انٹرٹاس کی داخلوں کیلئے خصوصی مہم
سٹ ون میں داخلے، پچاس فیصد فیس میں رعایت

انہوں نے بتایا کہ ”راجستھان سے حیدرآباد آکر اور اردو میڈیم میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ مجھے حیدرآباد کی ہی اور وہ بھی ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازمت مل جائے گی لیکن الحمد للہ میں ویپرو کمپنی میں پروجیکٹ انجینئر کے طور پر کام کر رہا ہوں۔

سال 2022ء میں مجھے حیدرآباد آکر 6 برس ہوچکے ہیں اور میں نے یہ جان لیا کہ اردو میڈیم سے اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنا طلبہ کے لیے ترقی کی راہ میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ پروفیسر پردیپ کمار، ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے صدر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی عمدہ کارکردگی کے پیش نظر مرکزی حکومت سے شعبہ کو تقریباً 100 کروڑ روپئے کا پروجیکٹ حاصل ہوا ہے۔ ان کے مطابق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سال 2011 میں سی ایس اینڈ آئی ٹی کا ڈپارٹمنٹ شروع کیا گیا۔

جہاں بی ٹیک، بی ٹیک (لیٹرل انٹری)، ایم ٹیک، ایم سی اے، ایم سی اے (لیٹرل انٹری) اور پی ایچ ڈی دستیاب ہیں۔ بی ٹیک میں 60 نشستیں دستیاب ہیں، بی ٹیک (لیٹرل انٹری) میں 8، ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس) میں 30، ایم سی اے میں 30 نشستیں اور ایم سی اے (لیٹرل انٹری) میں نشستوں کی دستیابی کی صورت میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔

تمام کورسز میں داخلہ انٹرنس کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ انٹرنس امتحان کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 20/ مئی 2024 ہے۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر آن لائن داخل کرنی ہوں گی۔

پروفیسر پردیپ کمار کے مطابق شعبہ کے فارغین نے اردو یونیورسٹی سے بی ٹیک کی تکمیل کے بعد جہاں روزگار کے میدان میں کامیابی حاصل کی وہیں کئی طلبہ نے اعلیٰ تعلیم انگریزی زبان میں حاصل کرنے بین الاقوامی جامعات یوروپ اور امریکہ کا بھی رخ کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے 9866802414 یا 040-23120600 (Extn.: 3603, 3610) پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w