اے پی:نقلی شراب معاملہ۔آبکاری پولیس کے مختلف مقامات پرچھاپے
ذرائع کے مطابق این ٹی آر ضلع کے ابراہیم پٹنم میں اصل ملزم اے جناردھن کے گودام سے بھاری مقدار میں نقلی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے وہاں سے 90کین ریٹیفائیڈ اسپرٹ اور 150کیسوں میں بھری ہوئی شراب کی بوتلیں ضبط کی ہیں۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے انامیا ضلع کے مُلکل چیرومیں تیار کی جا رہی نقلی شراب کے تار وجے واڑہ تک پہنچ گئے ہیں۔ آبکاری پولیس نے نقلی شراب ریاکٹ کے تعلقات کو بے نقاب کرنے گنٹور ضلع کے تنالی اوروجے واڑہکے اطراف کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
ذرائع کے مطابق این ٹی آر ضلع کے ابراہیم پٹنم میں اصل ملزم اے جناردھن کے گودام سے بھاری مقدار میں نقلی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے وہاں سے 90کین ریٹیفائیڈ اسپرٹ اور 150کیسوں میں بھری ہوئی شراب کی بوتلیں ضبط کی ہیں۔
اسی کیس میں ملزم نمبر 12 کے طور پر شامل کوڈالی سری نیواس راؤ کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ تنالی کے آیتا نگر میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہے تاہم جب ایکسائز ٹیم نے اتوار کے روز وہاں چھاپہ مارا تو وہ پہلے ہی فرار ہو چکا تھا۔ اطلاعات کے مطابق مُلکل چیرو میں نقلی شراب بنانے والا شیڈ سرینواس راو کے نام پر لیز پر لیا گیا تھا۔
پولیس کو اس کے گھر سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا، مگر حکام کا کہنا ہے کہ ااس کے گرفتار ہوتے ہی اس معاملے کی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔
ادھر وجے واڑہ کے ابراہیم پٹنم میں واقع اے این آر بار کو آبکاری کے حکام نے مہربند کردیا ہے۔اس بار کے ذمہ دار کے تار نقلی شراب کیس سے منسلک ہیں۔ اس کے بعد بار کے سامنے واقع ایک گودام سے بھی نقلی شراب برآمد کر کے ضبط کر لی گئی۔