آندھراپردیش
اے پی: کپڑوں کی دکان میں آگ لگنے کا واقعہ
دکان کے مالک کے مطابق تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
حیدرآباد: دیوالی کے موقع پر اے پی کے ضلع کرنول میں کپڑوں کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثہ میں شو روم مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔
دکان کے مالک کے مطابق تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
دکان کے مالک نے بتایا کہ اس واقعہ میں دکان میں رکھا سارااسٹاک جل کرخاکستر ہوگیا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آتشزدگی کی اصل وجہ کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔