آندھراپردیش

اے پی: کڑپہ ضلع کی جیل کے پانچ عیدیدار معطل

تلنگانہ کے کڑپہ ضلع کی جیل میں سنگین بدانتظامی کے الزامات کے بعد پانچ جیل عہدیداروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل کیے گئے افراد میں جیلر اپا راؤ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کملاکر کے علاوہ مزید تین جیل وارڈن شامل ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کڑپہ ضلع کی جیل میں سنگین بدانتظامی کے الزامات کے بعد پانچ جیل عہدیداروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل کیے گئے افراد میں جیلر اپا راؤ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کملاکر کے علاوہ مزید تین جیل وارڈن شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
تلنگانہ میں 2ماہ کے اندر 2200 گمشدہ موبائل فونس کاپتہ لگایاگیا
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

جیل محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کیے۔


الزام ہے کہ یہ عہدیدار ریمانڈ میں موجود قیدیوں، خاص طور پر سرخ صندل کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو موبائل فونس فراہم کر رہے تھے۔ اس شکایت پر ڈی آئی جی روی کرن نے جیل میں چار روز تک تفصیلی تحقیقات کیں۔

ان کی ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر پانچوں عہدیداروں کو معطل کر دیا گیا۔