آندھراپردیش
اے پی: مال بردار ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی
آندھراپردیش کے ضلع نیلورکے بٹراگنٹہ ریلوے اسٹیشن پرمال بردارٹرین پٹریوں پر سے اترگئی۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نیلورکے بٹراگنٹہ ریلوے اسٹیشن پرمال بردارٹرین پٹریوں پر سے اترگئی۔
یہ واقعہ آج صبح 5 بجے کے قر یب ریلوے اسٹیشن یارڈ پر پیش آیا۔
ٹرین کے دوویگنس کراسنگ پٹری پر سے اترگئے جس کی وجہ سے وجئے واڑہ جانے والی ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑا۔
اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ٹرین ٹریفک کی وجہ سے درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔
حکام نے ہنگامی ٹرینوں کو تیسری لائن پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔