حیدرآباد

بی جے پی کی اقتدار پر دوبارہ واپسی سے جمہوریت کو خطرہ لاحق:اتم کمارریڈی

نریندر مودی نے اپنے10سالہ دور حکمرانی میں دستور میں کئی مرتبہ ترمیم کرتے ہوئے اس پر حملہ کیا ہے ۔ بشمول سیاہ زرعی قانون جس کے خلاف لاکھوں کسانوں نے احتجاج کیا، جس کے بعد ےہ قانون واپس لیا گیا ۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر آبپاشی وسیول سپلائز این اتم کمار ریڈی نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی مرکز میں تیسری مرتبہ اقتدار میں آئیں گے تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوگا۔ اتم کمار ریڈی آج نندی گاما، منگلا ، کوداڑ اور سوریا پےٹ میں نلگنڈہ حلقہ لوک سبھا کے کانگریس امیدوار رگھویرا ریڈی کے انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پلوامہ کے شہیدوں کی بیویوں کا منگل سوتر کس نے چھینا؟ڈمپل یادو

حالیہ انتخابی دورہ سنگاریڈی کے موقع پر وزیر اعظم مودی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے اتم کمارریڈی نے کہا کہ مودی نے ےہ واضح نہیں کیاکہ اگر بی جے پی اقتدار میں واپس آئے گی تو وہ دستور کو تبدےل نہیں کرے گی ، جبکہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے کئی مرتبہ کمزور طبقات کو حاصل تحفظات کے خلاف اظہار رائے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے ہمیشہ ےہ خطرہ ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئےگی تو تحفظات کو ختم کردے گی ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا ہے کہ دستور ہند صرف بابا صاحب امبیڈکرکی تصنیف کردہ کتاب کا نام نہیں ہے بلکہ ےہ جمہوریت کی روح بھی ہے ۔

نریندر مودی نے اپنے10سالہ دور حکمرانی میں دستور میں کئی مرتبہ ترمیم کرتے ہوئے اس پر حملہ کیا ہے ۔ بشمول سیاہ زرعی قانون جس کے خلاف لاکھوں کسانوں نے احتجاج کیا، جس کے بعد ےہ قانون واپس لیا گیا ۔

انہوںنے کہا کہ بی جے پی دستور کی کتاب کے پہلے صفحہ کو ہرگز بدل نہیں سکتی لےکن رفتہ ، رفتہ وہ آر ایس ایس کے ایجنڈہ کو روبہ عمل لانے کےلئے اس کے قواعد میں تبدیلی لاتے ہوئے تحفظات کو ختم کرسکتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم مودی جھوٹا پروپگنڈہ پھےلا رہے ہیں کہ کانگریس ایس سی ، ایس ٹی اور بی سیز کے تحفظات چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کررہی ہے۔

انہوں نے چیالنج کیا کہ مودی ےہ ثابت کریں کہ کانگریس نے اےک طبقہ کے تحفظات چھین کر دوسرے طبقہ کو بشمول مسلمانوں کو دئےے ہےں؟ انہوں نے کہا کہ مودی ، امیت شاہ و دیگر بی جے پی قائدین تلنگانہ اور آندھرا میں مسلمانوں کو دئیے گئے4فیصد تحفظات کومسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔

اتم کمار ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم ذات پات کا سروے کروانے ، راہول گاندھی کی تجویز سے خوفزدہ ہو کر جھوٹ پھےلا رہے ہےں کہ کانگریس کمزور طبقات سے تحفظات چھین کر مسلمانوں کو تقسیم کررہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کانگریس اگر اقتدار میں آتی ہے وہ تو سماجی انصاف کے نظرےہ سے ایس سی ، ایس ٹی و بی سی کے تحفظات میں آبادی کے تناسب سے اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی 400 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ اس لئے کررہی ہے کیونکہ دستور میں تبدےلی لاتے ہوئے تحفظات کو ختم کردیا جائے۔

اتم کمارریڈی نے عوام سے اپےل کی ہے کہ وہ بی جے پی کے گمراہ کن پروپگنڈہ میں نہ آئیں اور کانگریس اور کانگریس امیدوار کو کامیاب بنائیں انہوںنے توقع ظاہر کی ہے کہ نلگنڈہ کے پارٹی امیدوار رگھو یرا ریڈی ملک بھر کی542 نشستوں میں رےکارڈ اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔

a3w
a3w