انٹرٹینمنٹ

گرین انڈیا چیلنج: ریجینا کسانڈرا نے پودا لگایا

انہوں نے کہاکہ اس پہل نے ان کی ماحولیاتی ذمہ داری کی تکمیل کروائی۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ پودے لگاتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے جس سے آلودگی میں کمی ہوتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کی جانب سے شروع کردہ گرین انڈیا چیلنج پروگرام میں سیاست دان اور فلمی شخصیات جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد سرسبزی وشادابی میں اضافہ کرنا ہے۔ اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ساؤتھ کی ہیروئن ریجینا کسانڈرا نے بھی آج ایک پودا لگایا۔ انہوں نے اس موقع پر سرسبزی وشادابی میں اضافہ اورماحولیات کے تحفظ کے مقصد کے تحت اس قدم پر وی سنتوش کمار سے اظہارتشکر کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس پہل نے ان کی ماحولیاتی ذمہ داری کی تکمیل کروائی۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ پودے لگاتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے جس سے آلودگی میں کمی ہوتی ہے۔

انہوں نے اس لگائے گئے پودے کے ساتھ تصویربھی لی اور کہا کہ ہر شہری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودالگائے۔

اداکار ہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے پودے لگائیں اور ملک کو سرسبزوشاداب بنائیں۔

اداکار ہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے پودے لگائیں اور ملک کو سرسبزوشاداب بنائیں۔