مشرق وسطیٰ

خان یونس پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی

اسرائیلی حملوں کے دوران جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس شہر میں کم از کم 70 فلسطینی ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

غزہ: اسرائیلی حملوں کے دوران جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس شہر میں کم از کم 70 فلسطینی ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

غزہ میں مقیم صحت افسران نے یہ اطلاع دی۔صحت افسران نے بتایا کہ شہر کے ناصر میڈیکل کمپلیکس نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ’’خون کے یونٹس کی سنگین اور بڑی کمی کے پیش نظر، کمپلیکس کے اندر زخمیوں اور بیماروں کے مفاد میں فوری طور پر خون کا عطیہ دیں۔‘‘

فوری طور پر انخلاء کا حکم جاری ہونے کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مشرقی علاقوں پر شدید بمباری شروع کردی۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفانے اطلاع دی ہے کہ مشرقی علاقوں میں شہر کے مغرب کی طرف بڑے پیمانے پر نقل مکانی دیکھنے میں آئی، خاص طور پر المواسی میں۔

حماس کے زیر انتظام غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اسے پھنسے ہوئے خاندانوں کی جانب سے 1217 اپیلیں موصول ہوئی ہیں جن میں بچاؤ کے لئے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔