چکن کے کاروبار میں بے قاعدگیوں پر روک لگانے نیا لائسنسنگ نظام متعارف کرانے اے پی حکومت کا فیصلہ
ریاستی مِیٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد چکن کاروبار میں شفافیت پیدا کرنا ہے۔ اس کے تحت ہر چکن شاپ کے لیے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ لائسنس کے ذریعہ پوری سپلائی چین پر نظر رکھی جائے گی۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش میں چکن کی دکانوں سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے چکن کے کاروبار میں بے قاعدگیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے نیا لائسنسنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاستی مِیٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد چکن کاروبار میں شفافیت پیدا کرنا ہے۔ اس کے تحت ہر چکن شاپ کے لیے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ لائسنس کے ذریعہ پوری سپلائی چین پر نظر رکھی جائے گی۔
یعنی پولٹری فارم سے مرغیاں کہاں سے آرہی ہیں اور دکاندار انہیں کن لوگوں کو فروخت کر رہے ہیں، اس کی مکمل تفصیلات ریکارڈ میں محفوظ کی جائیں گی۔
ماضی میں مِیٹ مافیا سے متعلق ہونے والی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا لائسنسنگ نظام چکن کاروبار میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں پر مؤثر انداز میں قابو پائے گا۔
صحت مند آندھرا پردیش کے مقصد کے تحت ریاستی حکومت نے مِیٹ شاپس کی منظم نگرانی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اس کے تحت گوشت کی دکانوں پر اچانک چھاپے مارنے اور غیر قانونی فروخت روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکومت نے ہوٹلوں اور رسٹورنٹس کے منتظمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ صرف تسلیم شدہ اور لائسنس یافتہ چکن شاپس ہی سے گوشت خریدیں۔ اسٹیرائیڈ استعمال شدہ مرغیوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔
چکن دکانوں سے پیدا ہونے والے فضلے کو مچھلیوں کی خوراک کے طور پر استعمال کرنے والے مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ہدایت دی گئی ہے کہ ان فضلات کو محفوظ انداز میں اکٹھا کرکے تلف کیا جائے تاکہ عوامی صحت کو نقصان نہ پہنچے۔