حیدرآباد

حیدرآباد:سڑک حادثہ میں زخمی سب انسپکٹرپولیس کی موت

سڑک حادثہ میں زخمی سب انسپکٹرپولیس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں زخمی سب انسپکٹرپولیس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
شاطر دھوکہ باز سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ کی جال میں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود کی ایل بی نگر ٹی ٹیمس میں ایس آئی کے طورپر خدمات انجام دینے والا 51سالہ راجندرریڈی اس ماہ کی 11تاریخ کو حادثہ کا شکارہوگیاتھا۔

وہ ڈیوٹی کے بعد ایل بی نگر سے اُپل کی سمت جارہا تھا کہ ناگول فلائی اوور کے قریب بائیک سڑک پر پھسل کر گرپڑی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم کل شب اس کی موت ہوگئی۔

a3w
a3w