حیدرآباد
اے پی:لاری الٹ گئی، لوگ ناریل لے کر فرار
حیدرآباد: ناریل سے لدی لاری کے الٹ جانے کے بعد بڑی تعداد میں سڑک پر گرے ناریل کو لے جانے کیلئے عوام اور راہگیر دوڑپڑے۔

حیدرآباد: ناریل سے لدی لاری کے الٹ جانے کے بعد بڑی تعداد میں سڑک پر گرے ناریل کو لے جانے کیلئے عوام اور راہگیر دوڑپڑے۔
یہ واقعہ اے پی کے ضلع نندیال میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ناریل کے لوڈ کے ساتھ اے پی کے ضلع اننت پور کے گُتی سے حیدرآباد جانے والی لاری کا سامنے کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔
جس کے نتیجہ میں اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری الٹ گئی۔
اس کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جو اپنے ہاتھوں میں ایک سے زائد ناریل لے کر چلے گئے۔
اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔