تلنگانہ

تلنگانہ: اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی تبدیلی کا واقعہ

ضلع کے ماتاششو کیندرمیں ڈیوٹی نرس کی لاپرواہی کے نتیجہ میں ان دونوں نوزائیدہ بچوں کی تبدیلی ہوگئی جس پر ایک خاندان نے ذمہ دارنرس کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے اعلی عہدیداروں سے شکایت کی۔

حیدرآباد: اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی تبدیلی کا واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

ضلع کے ماتاششو کیندرمیں ڈیوٹی نرس کی لاپرواہی کے نتیجہ میں ان دونوں نوزائیدہ بچوں کی تبدیلی ہوگئی جس پر ایک خاندان نے ذمہ دارنرس کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے اعلی عہدیداروں سے شکایت کی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جگتیال کے رہنے والے سلمان کی اہلیہ اور کورٹلہ کے انور کی بیوی کو 9دسمبرکی صبح ایک ہی وقت میں زچگی ہوئی۔ان دونوں کو بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس کے ساتھ ہی عملہ اور ڈیوٹی ڈاکٹروں نے نوزائیدہ بچوں کے ہاتھوں میں چھوٹا سا ٹیاگ لگایا جس کے چارگھنٹے بعد دونوں بچوں کو انکیوبیٹر میں رکھاگیا۔

بعد ازاں کل شام پانچ بجے اودے نامی ڈیوٹی نرس نے بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا۔اس نرس نے ایک بچہ دوسری خاتون اور دوسرا بچہ پہلی خاتون کے حوالے کردیا۔

ان نوزائیدہ بچوں کے ساتھ ان کے والدین نے تصاویر بھی لے لیں اور اپنے رشتہ داروں کو بھیج بھی دیں۔ایک گھنٹہ کے بعد نرس کو اپنی غلطی کااحساس ہوا جس نے انورنامی شخص کے پاس پہنچ کر کہا کہ ان کی بیوی کو جو بچہ دیاگیا ہے وہ ان کا نہیں ہے اس نے یہ بچہ سلمان کی بیوی کے حوالے کردیا۔

سلمان کی بیوی کابچہ انور کی بیوی کے حوالے کردیاگیا۔اس واقعہ کے خلاف انور نے برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والی ڈیوٹی نرس، عملہ کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے اعلی عہدیداروں سے شکایت کی۔انہوں نے اس واقعہ کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا۔

a3w
a3w