آندھراپردیش

اےپی: خاتون کا نہاتے وقت ویڈیو لینے والا شخص گرفتار

خاتون نے جب یہ دیکھا تو شور مچایا، جس پر شنکر وہاں سے فرار ہو گیا۔ بعد میں جب خاتون کے شوہر کو اس واقعہ کا علم ہوا تو اس نے شنکر کو جا کر پوچھ گچھ کی اور اس کا موبائل فون لے لیا۔

حیدرآباد: اے پی کے وجیانگرم شہر میں شادی شدہ خاتون کا نہاتے وقت ویڈیو لینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔بازپرس کے دوران خاتون کے شوہر پربھی ملزم نے حملہ کیا جس کو پولیس نے ریمانڈ کردیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


تفصیلات بتاتے ہوئے ٹاؤن ون سی آئی سرینواس نے کہا کہ یہ واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا، جب پی شنکر نامی شخص نے خاتون کے نہاتے وقت ویڈیو ریکارڈ کیا۔


خاتون نے جب یہ دیکھا تو شور مچایا، جس پر شنکر وہاں سے فرار ہو گیا۔ بعد میں جب خاتون کے شوہر کو اس واقعہ کا علم ہوا تو اس نے شنکر کو جا کر پوچھ گچھ کی اور اس کا موبائل فون لے لیا۔


اسی دوران شنکر نے خاتون کے شوہر پر حملہ کیا اور موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے تکنیکی شواہد کی مدد سے شنکر کو گرفتار کر کے ریمانڈ کر دیا ہے۔