مشرق وسطیٰ

مسجد الاقصی کے تقدس اورفلسطینی موقف کا دفاع جاری رکھیں گے: ترکیہ

وزیر خارجہ ترکیہ نے اسرائیلی قوتوں کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے حوالے سے کہا کہ حرم شریف کے تقدس کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا ہے۔

انقرہ: ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ، مسجد الاقصی اور فلسطینی موقف کا دفاع کرنا جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
اسرائیلی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل، دل آزار گانوں کے مقابلے کے اندراجات پر نظرِ ثانی کرے گا
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

وزیر خارجہ ترکیہ نے اسرائیلی قوتوں کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے حوالے سے کہا کہ حرم شریف کے تقدس کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا ہے۔

چاوش اولو نے انقرہ کے علاقے قیچی اورین میں منعقدہ ایک دعوت افطار کے دوران شہریوں اور نوجوانوں سے ملاقات کی ۔

وزیر خارجہ نے اسرائیلی قوتوں کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے حوالے سے کہا کہ حرم شریف کے تقدس کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا ہے،ہم نے فلسطینی انتظامیہ اور حکومت اسرائیل دونوں سے رابطے میں ان حملوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا،اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس طلب کیا اور اہم فیصلےلیے گئےترکیہ، فلسطینی موقف اور مسجد الاقصی کا دفاع کرنا جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تقریبا ہر خطے میں مسائل کا دور دورہ ہے لیکن ترکیہ ،افریقہ ،ایشیا اور لاطینی امریکہ سے روابط بڑھاتے ہوئے اپنی طاقت کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے۔