آندھراپردیش

اے پی: آنکھوں کے سامنے شوہر کا قتل۔صدمہ سے بیوی کی موت

آندھراپردیش کے اننت پور ضلع کے جے این ٹی یو کے حدود میں انجینئرنگ کالج کے سابق پرنسپل کا بے دردی سے قتل کردیاگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے اننت پور ضلع کے جے این ٹی یو کے حدود میں انجینئرنگ کالج کے سابق پرنسپل کا بے دردی سے قتل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

اپنی آنکھوں کے سامنے شوہر کے قتل کی واردات پر صدمہ سے دل کا دورہ پڑنے پربیوی کی موت ہوگئی۔

ون ٹاون پولیس کے مطابق اننت پور ٹاون میں جے این ٹی یو کے حدود میں،59سالہ مورتی راؤ گوکھلے اور ان کی بیوی 56سالہ شوبھارہتے تھے۔مورتی نے قبل ازیں اپنے بھتیجہ آدتیہ سے یہ کہتے ہوئے رقم حاصل کی تھی کہ وہ اسے ملازمت دلائے گا۔

اس مسئلہ پر ان دونوں میں اتوار کی شب جھگڑا ہواااوربحث وتکراربڑھتی چلی گئی۔اسی دوران آدتیہ نے مورتی کا گلا کاٹ کراسے ہلاک کردیا۔

اپنی آنکھوں کے سامنے شوہر کی موت کو برداشت نہ کرتے ہوئے کل شب شوبھا کو دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

اس واردات کے بعد اس جوڑے کے مکان پر رشتہ داروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔مورتی قبل ازیں اننت پور کے مضافاتی علاقہ میں پرائیویٹ انجینئرنگ کالج کے پرنسپل کے طور پر کام کرتے تھے۔

فی الحال وہ سری کرشنا دیورایا یونیورسٹی میں کام کر رہے تھے۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔