یوروپ

 برطانوی سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے پر لزٹرس کا غور

حکومت برطانیہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ لزٹرس نے وزیراعظم اسرائیل کو اپنی اس تجویز سے واقف کرواتے ہوئے اسرائیل نے برطانیہ کے سفارتخانہ کے موجودہ محل وقوع سے متعلق امور سے بھی واقف کروایا ہے۔

یروشلم: برطانیہ کی وزیراعظم لزٹروس تل ابیب میں ملک کے سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے پر غور کررہی ہے۔ وزیراعظم برطانیہ نے اسرائیل کے وزیراعظم یارلیپڈ سے مختلف امور پر بات چیت کی۔

 یہ بات نیوز رپورٹس میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم برطانیہ نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تل ابیب میں ملک کے سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے تعلق سے وزیراعظم اسرائیل کو واقف کروایا ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں عنقریب فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔

حکومت برطانیہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ لزٹرس نے وزیراعظم اسرائیل کو اپنی اس تجویز سے واقف کرواتے ہوئے اسرائیل نے برطانیہ کے سفارتخانہ کے موجودہ محل وقوع سے متعلق امور سے بھی واقف کروایا ہے۔ اسرائیل کی حکومت نے فوری طور پر اس تعلق سے رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔

 تل ابیب میں کئی دہوں سے قائم اس سفارتخانہ کو منتقل کرنے کیلئے وزیراعظم برطانیہ نے اسرائیل کے حکام کو واقف کروایا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے پیچیدگیاں اور مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

a3w
a3w