مشرق وسطیٰ

غزہ کی پٹی سے 16 یرغمالی اسرائیل پہنچ گئے

اسرائیل نے تفصیلات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن منگل کی صبح کہا کہ اگر مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جاتا ہے، تو اس نے 50 خواتین فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے۔

یروشلم: اسرائیلی حکومت نے چہارشنبہ کی دیر رات اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی سے حماس کی طرف سے رہا کیے گئے یرغمالیوں کا چھٹا گروپ اسرائیل پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
رفح پر حملہ ٹالنے 33یرغمالی رہا کرنا ہوگا: اسرائیل
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا کہ رہا کئے گئے 16 یرغمالیوں میں 12 اسرائیلی (ان میں سے کچھ کی دوہری شہریت ہے) اور چار تھائی لینڈ کے شہری شامل ہیں۔ دفتر کے مطابق، انہیں اپنے اہل خانہ کے پاس واپس آنے سے پہلے ابتدائی طبی معائنہ کرانا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روزہ انسانی جنگ بندی (جو منگل کی صبح ختم ہونی تھی) میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اسرائیل نے تفصیلات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن منگل کی صبح کہا کہ اگر مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جاتا ہے، تو اس نے 50 خواتین فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران حماس کے جنگجوؤں نے 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا کرغزہ لے گئے تھے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں مہلک فضائی اور زمینی حملے شروع کئے۔