آندھراپردیش
اے پی: بے قابو لاری، مکان کی دیوار سے ٹکراگئی
آندھراپردیش کے وائی ایس آر ضلع کے مدنور میں سمنٹ سے لدی ایک لاری بے قابو ہو کر ایک مکان سے ٹکرا گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وائی ایس آر ضلع کے مدنور میں سمنٹ سے لدی ایک لاری بے قابو ہو کر ایک مکان سے ٹکرا گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے جملاماڈوگو سے مدنور کی طرف جانے والی لاری بے قابو ہو کر ایک صحافی کے گھر سے ٹکرا گئی اور ریلوے پھاٹک کو تباہ کر دیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے کرین کی مدد سے لاری کو باہر نکالنے کی پوری کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاری کو باہر نکالنے کے بعد ہی تفصیلات معلوم ہوں گی۔