امریکہ و کینیڈا

امریکی صدر بائیڈن کی اسرائیل کو اندھی حمایت ، فوجی امداد کے اعلانات

اسرائیلی فوج نے لبنانی شہر کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے، یہ اعلان لبنان کے ساتھ سرحد پر حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اسرائیل کی اندھی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فوجی امداد کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد امریکی اعلیٰ حکام کے استعفوں کے بعد امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے بھی اس عمل کی مخالفت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
جوبائیڈن 2024 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو

انسٹی ٹیوٹ فارپالیسی اسٹڈیز نے اسرائیل کی مزید فوجی مدد کی مذمت کی ہے، جبکہ این پی پی کی جانب سے بائیڈن کی اسرائیل کیلئے امریکی امداد اربوں ڈالر تک بڑھانے پر تنقید کی گئی ہے۔انسٹی ٹیوٹ فارپالیسی اسٹڈیز کے جاری بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر مصائب دنیاکے سامنے ہیں۔ اسرائیلی حکومت عالمی قوانین کی بیتوقیری میں مصروف ہے۔

این پی پی کے مطابق امریکہ کو ایسے حالات میں اضافی فوجی امداد یا ہتھیار نہیں دینے چاہئیں بلکہ امریکہ کوجنگ بندی کامطالبہ کرنے کیلیے سفارتی طاقت استعمال کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنانی شہر کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے، یہ اعلان لبنان کے ساتھ سرحد پر حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تھوڑی دیر پہلے شہر کریات شمونہ کے میئر کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے، اس منصوبے کا انتظام مقامی اتھارٹی، وزارتِ سیاحت اور وزارتِ دفاع کریں گے۔

a3w
a3w