مضامین

دلہن کا میک اپ کیسا جچے گا؟

وہ لڑکیاں جوعام روٹین میں میک اپ کا استعمال زیادہ نہیں کرتیں، شادی کے دن کے لیے میک اپ کرانا ان کی بھی آٹومیٹک خواہش بن جاتی ہے۔ ہمارے یہاں چونکہ ماہ رمضان کے بعد شادیوں کا سیزن شروع ہوجاتا ہے ۔

شادی کادن کسی بھی لڑکی کی زندگی کا سب سے ’’خوبصورت دن ‘‘ ہوتا ہے۔ ہرلڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن وہ سب سے خوبصورت نظرآئے۔ خوبصورت ملبوسات اوربرانڈڈجیولری کے لیے جہاں مارکیٹوں کے چکرلگائے جاتے ہیں ،وہیں بہترین میک اپ آرٹسٹ کے انتخاب میں بھی کئی کئی دن گزرجاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر
ماہِ رمضان کا تحفہ تقویٰ
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
بچوں پر آئی پیڈ کے اثرات

 وہ لڑکیاں جوعام روٹین میں میک اپ کا استعمال زیادہ نہیں کرتیں، شادی کے دن کے لیے میک اپ کرانا ان کی بھی آٹومیٹک خواہش بن جاتی ہے۔ ہمارے یہاں چونکہ ماہ رمضان کے بعد شادیوں کا سیزن شروع ہوجاتا ہے ۔

چنانچہ ہردلہن کوبھی اپنے میک اپ کی فکرستانے لگتی ہے۔میک اپ نیچرل ہونا چاہیے، شمری یاپھر ہیوی برائیڈل لک، دلہن کے علاوہ قریبی رشتے دار اوردوست احباب میں بھی یہی موضوع زیرِ بحث رہتا ہے۔ہم آج لڑکیوں کی اس مشکل کو کم کرنے کیلئے کچھ ایسے مشہور برائیڈل میک اپ ٹرینڈ کاذکر کررہے ہیں،جوان کے میک اپ کے انتخاب میں مددگارثابت ہوں گے۔

نیچرل میک اپ ،ڈارک لپ اسٹک:

مشرقی ہوں یامغربی ،خواتین میں ہیوی میک اپ لک کم دیکھا جانے لگا ہے۔ آج کی خواتین سافٹ اور لائٹ میک اپ کے ذریعے شخصیت میں نکھارلانے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔ ہمارے یہاں نیچرل برائیڈل میک اپ پہلے ٹرینڈ کا حصہ نہ تھا، تاہم اب ہوگیا ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کی بہو میکھن مارکل کا نیچرل برائیڈل میک اپ دیکھنے کے بعدخواتین کی اکثریت اس ٹرینڈکو اپنا رہی ہے لیکن کچھ منفرد انداز میں۔

مغربی اورعرب ممالک سمیت ہندوستانی دلہنیں جس طرح سرخ کے بجائے سفید یادیگرہلکے رنگ پسند کرتی ہیں، اسی طرح گہری لپ اسٹک اورآنکھوں کے گہرے رنگ کے بجائے سوفٹ اورلائٹ ٹچ برائیڈل میک اَپ کواپنا رہی ہیں۔ نیچرل برائیڈل میک اپ کی بات کی جائے تو آنکھوں اور چہرے کامیک اپ لائٹ اور سوفٹ رکھتے ہیں جبکہ لپ اسٹک کے لیے گہرے شیڈز کا استعمال کیاجاتا ہے۔

 برائیڈل میک اپ ،اسموکی آئی:

برائیڈل میک اپ میں آنکھوں کوخاص اہمیت حاصل ہے، اسمو کی آئی میک اپ کچھ عرصہ قبل متعارف ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک ایساٹرینڈ بن گیاجوپارٹی میک اپ ، انگیجمنٹ اور برائیڈل میک اپ سمیت ہراسٹائل کے لیے پرفیکٹ ثابت ہوا۔

 دور جدید میں اسموکی آئی میک اپ کے لیے کلرڈگلیٹر،چمکیلی ڈسٹ اور نت نئی اسموکی تکنیک کا استعمال کیاجارہا ہے۔ کچھ عرصہ اسموکی میک اپ کا سنتے ہی بلیک آئی شیڈوکا تصور آنے لگتا تھا تاہم اب ٹرینڈچینج ہوگیا ہے۔ اس میں بلیک کے علاوہ نیلا ، برگنڈی، کتھئی اوراودی رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ مختلف رنگوں اورنت نئی تکنیک کا استعمال برائیڈل میک اپ کوایک خاص انفرادیت عطا کرتا ہے۔ اسموکی آئی میک اپ اس خوبصورتی سے کیاجاتا ہے کہ سب رنگ مل کرایک شاندار تاثر ابھارنے کا سبب بنتے ہیں، جس سے آنکھوں کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

 گلیٹرآئی میک اَپ ان دنوں خواتین میں سب سے زیادہ مقبول ٹرینڈ ہے۔ میک اَپ آرٹسٹ برائیڈل میک اپ کیلئے گلیٹرآئی میک اپ کا استعمال کررہے ہیں۔ گلیٹرآئی میک اَپ کے لیے گولڈیا سلورہی نہیں بلکہ کلرڈگلیٹرکا استعمال بھی کیاجاتا ہے ، جو آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔

سلور، پنک اور پرپل گلیٹرکلرز سے مزین برائیڈل آئی میک اَپ ایک منفرد اور خوبصورت انداز فراہم کرنے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ برائیڈل لک کے گلیٹرآئی میک اَپ کے لیے لائٹ اورڈارک دونوں ہی ٹرینڈم اپنائے جاتے ہیں، جنہیں دلہن کے لباس اورجیولری کی مناسبت سے استعمال کیاجاتا ہے۔

 گولڈن اوربلیک کے ساتھ ہیوی میک اَپ:

برائیڈل میک اَپ کے لیے ہیوی میک اَپ ہماری روایت کا حصہ ہے۔ آج بھی خواتین کا ایک طبقہ ایسا ہے جوشادی جیسے خاص دن کے لیے ہیوی لک اپنانا پسند کرتا ہے۔اگر آپ بھی نیچرل لک کے بجائے ہیوی میک اپ لک اپنانا چاہتی ہیں توگولڈن اوربلیک آئی میک اَپ کی طرف جائیں۔ اسی لیے ہیوی ایکسپرٹ دوخاص شیڈز (گولڈن اوربلیک)کااستعمال زیادہ کرتی ہیں۔

 برائیڈل لہنگے میں بلیک کاٹچ ہویانہیں، آنکھوں کے میک اپ کے لیے بلیک اورگولڈن شیڈز کومنفرد انداز میں استعمال کیاجاتا ہے۔ برائیڈل لائنراسٹائل کی بات کی جائے تو عام طورپر ونگڈاسٹائل، آنکھ کی ساخت کوپیش نظررکھتے ہوئے زیادہ مناسب رہتا ہے۔ ہیوی میک اَپ میں جہاں آنکھیں گہرے اور ہلکے رنگوں کے ساتھ تیارکی جاتی ہیں، وہیں لپ اسٹک کے لیے ہلکے رنگوںکا انتخاب کیاجاتا ہے۔

٭٭٭