آندھراپردیش

اے پی پولیس کو 200مکانات میں چوری کرنے والے چور کی تلاش

پولیس کے مطابق اسے چوری کرنے، پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے، جیل جانے سزا بھگتنے اور دوبارہ چوری کرنے کی عادت ہے۔ سریکاکولم پولیس کو معلوم ہوا کہ وہ شخص ضلع میں پھر سرگرم ہو گیا ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں 200 سے زیادہ گھروں میں چوری کی واراتیں انجام دینے والا چور پولیس کے لئے درد سر بن گیا ہے۔ سریکاکولم پولیس نے اس کی شدت سے تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق اسے چوری کرنے، پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے، جیل جانے سزا بھگتنے اور دوبارہ چوری کرنے کی عادت ہے۔ سریکاکولم پولیس کو معلوم ہوا کہ وہ شخص ضلع میں پھر سرگرم ہو گیا ہے۔

سریکاکولم ضلع کے میلیا پٹی منڈل کے چپرا گاؤں کا ڈی کرشن عرف راجو ریاست کے کئی مقامات پر چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے چند ماہ قبل اس نے سریکاکولم شہر میں 5 گھروں میں چوری کی تھی۔ راجامہیندرا ورم، کوورو، تاڑے پلی گوڑم اور ایلورو میں چوری کی کئی وارداتوں میں وہ ملوث ہے۔

تین دن پہلے سریکاکولم شہر کے ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی۔ اس معاملہ کی جانچ کے ایک دوران پولیس نے کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد پایا کہ ڈی کرشنا نے یہ جرم کیا ہے۔

اس پس منظر میں ملزم کی تصاویر مختلف واٹس ایپ گروپس پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ پولیس نے عوام سے کہا کہ وہ چوکس رہیں۔