جرائم و حادثات

اے پی:شادی سے گھروالوں کاانکار۔ عاشق اورمعشوقہ نے خودکشی کرلی

تفصیلات کے مطابق گجوکا پولیس اسٹیشن کے حدود کے املاپورم سے تعلق رکھنے والے دُرگاراو اورسائی سشمیتا کے خاندان بہتر روزگار کی تلاش میں شیلانگر کے وینکٹیشورکالونی میں رہنے لگے۔

حیدرآباد: شادی سے گھروالوں کے انکار پر ایک عاشق اورمعشوقہ نے اپارٹمنٹ سے کودکرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق گجوکا پولیس اسٹیشن کے حدود کے املاپورم سے تعلق رکھنے والے دُرگاراو اورسائی سشمیتا کے خاندان بہتر روزگار کی تلاش میں شیلانگر کے وینکٹیشورکالونی میں رہنے لگے۔

اسی دوران سشمیتا اوردُرگاراو ایک دوسرے سے واقف ہوئے۔بعدازاں ان میں محبت ہوگئی۔

یہ دونوں شادی کرناچاہتے تھے تاہم ان کے گھروالوں نے شادی سے انکارکردیاجس پر ان دونوں نے اپارٹمنٹ سے کود کرخودکشی کرلی۔