آندھراپردیش

اے پی کے پادریوں کے اعزازیہ کیلئے30 کروڑ کی منظوری

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کے 8427پادریوں کیلئے7ماہ کے اعزازیہ کیلئے30کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

امراوتی (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کے 8427پادریوں کیلئے7ماہ کے اعزازیہ کیلئے30کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

مئی تا نومبر 2024 کیلئے اعزازیہ کی رقم منظور کی گئی۔ ہر ایک پادری کو بقایہ کی شکل میں 35ہزار روپے کا اعزازیہ ملے گا۔ چیف منسٹر نائیڈو نے 8427 پادریوں کیلئے ہر ماہ فی کس5ہزار روپے کے حساب سے اعزازیہ دینے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ حکومت نے آج یہ بات بتائی۔

حکومت آندھرا پردیش نے گڈ فرائی ڈے کے موقع پر پادریوں کو یہ تحفہ دیا ہے۔حکومت آندھرا پردیش کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔