آندھراپردیش
اےپی: بجلی کے جھٹکے سے ایک سینئر لائن مین ہلاک
جو گزشتہ 17 برسوں سے محکمہ بجلی میں لائن مین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اطلاعات کے مطابق شیواریڈی معمول کی مرمت کا کام کر رہاتھا اور اس نے ایل سی (لائن کلیئرنس) بھی حاصل کر لی تھی۔
حیدرآباد: اے پی کے کڑپہ ضلع کے الیمیلا علاقہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں بجلی کے جھٹکے سے ایک سینئر لائن مین ہلاک ہو گیا اس کی شناخت نندی پلی گاؤں کے رہنے والے شیواریڈی کے طور پر کی گئی ہے،
جو گزشتہ 17 برسوں سے محکمہ بجلی میں لائن مین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اطلاعات کے مطابق شیواریڈی معمول کی مرمت کا کام کر رہاتھا اور اس نے ایل سی (لائن کلیئرنس) بھی حاصل کر لی تھی۔
اس کے باوجود اسے بجلی کا جھٹکا لگا، جس پر اس کے خاندان والوں نے شدید شکوک کا اظہار کیا ہے۔ خاندان کا الزام ہے کہ سب اسٹیشن پر موجود دیگر عملے کی لاپرواہی ہی اس حادثے کا سبب بنی۔