جنوبی بھارت

ایئرپورٹ پر چھ اژدھے، ایک سیاہ گلہری پکڑی گئی

کسٹمز ایئر انٹیلی جنس یونٹ (اے آئی یو) کے اہلکاروں نے جمعہ کو یہاں انا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بنکاک سے آنے والے ایک مسافر کے قبضے سے مختلف سائز کے چھ ازگر کے بچے اور ایک کالی گلہری کو ضبط کیا ہے۔

چینائی: کسٹمز ایئر انٹیلی جنس یونٹ (اے آئی یو) کے اہلکاروں نے جمعہ کو یہاں انا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بنکاک سے آنے والے ایک مسافر کے قبضے سے مختلف سائز کے چھ اژدھے کے بچے اور ایک سیاہ گلہری کو ضبط کیا ہے۔

ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر، بنکاک سے آنے والے ایک مرد ہندوستانی مسافر کو اے آئی یو حکام نے روکا اور اس کے سامان کی تلاشی لی جس کے دوران اس کے سامان میں 6 اژدھے (مختلف اقسام ) کے اور ایک کالی گلہری چھپی ہوئی پائی گئی۔

کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت انہیں ضبط کر لیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔